خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم، اہم وفاقی وزراء اور سکیورٹی حکام نے شرکت کی جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر اور شیری رحمان بھی ایوان صدر میں موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی سلامتی کے اداروں کی رپورٹس کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ ضم شدہ اضلاع سمیت خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں عوام کے تحفظ کے لیے وفاق کے اہم اختیارات استعمال کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا جبکہ آئین کے آرٹیکل 232 سے 234 کے تحت مختلف آپشنز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں خیبرپختونخوا سے متعلق اہم فیصلوں کئے گئے ہیں۔

اجلاس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف ایوان صدر سے واپس وزیراعظم ہاؤس چلے گئے، شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس کل طلب کر لیا۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا دہشت گردوں کے حوالے کر دیا:عطا اللہ تارڑ
شہباز شریف کا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، ملاقات کی دعوت دیدی
بجلی اور گیس کے موجودہ سلیب اور کراس سبسڈی نظام ختم کرنے کی تیاری
پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاک ترکیہ تعلقات مستحکم بنانے پر زور
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر