شہباز گِل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت منظور

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد کی عدالت نے اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت منظور کر لی۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض شہباز گِل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت منظور کی۔واضح رہے کہ شہباز گِل کی گرفتاری کے بعد پولیس نے شہباز شبیر گِل کے ڈرائیور کم اسسٹنٹ اظہار ہدایت اللّٰہ کے گھر چھاپہ مارا تھا، تاہم ڈرائیور فرار ہو گیا تھا۔پولیس نے اظہار ہدایت اللّٰہ کی بیوی اور برادرِ نسبتی نعمان ظفر اقبال کو پولیس سے مزاحمت، کارِ سرکار میں مداخلت اور سرقہ بالجبر کے الزام میں گرفتار کر لیا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق شہباز گِل کے فون سے ٹوئٹ کرنے والا ملزم کا ساتھی تھا، فون ڈرائیور لے گیا تھا، جبکہ برآمد ڈمی فون ہوا تھا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر