پی ٹی آئی کے 13 اگست کے جلسے کو روکا جائے: عطاء تارڑ کی درخواست دائر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ نے پاکستان تحریکِ انصاف کے 13 اگست کے جلسے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔عطاء اللّٰہ تارڑ نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ پی ٹی آئی کے ہاکی اسٹیڈیم میں جلسے کو روکا جائے۔درخواست میں چیف سیکریٹری پنجاب، کمشنر لاہور، ڈی جی اسپورٹس اور تحریکِ انصاف کو فریق بنایا گیا ہے۔عطاء اللّٰہ تارڑ نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ہاکی اسٹیڈیم سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے لیے نہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحریکِ انصاف کا ہاکی اسٹیڈیم میں جلسہ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے، جلسے سے روکنے کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا مگر کوئی داد رسی نہیں ہوئی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کو ہاکی اسٹیڈیم میں جلسہ کرنے کا اجازت نامہ منسوخ کیا جائے، درخواست کے حتمی فیصلے تک اجازت نامہ معطل کیا جائے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر