اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان اور ترکیہ ( سابقہ ترکی) کے درمیان تجارتی تعلقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے جس پر باقاعدہ دستخط آج ہوں گے۔ترجمان وزرات تجارت کا کہنا ہے کہ ترک وزیر تجارت ڈاکٹر محمد ایم یوایس دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ترجمان وزرات تجارت کے مطابق ترک وزیر تجارت ترجیحی تجارتی معاہدے کی تقریب کیلئے پاکستان پہنچےہیں۔ذرائع کے مطابق تجارتی معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک ہوں گے۔
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدہ طے پا گیا



