فوج کیخلاف بغاوت پر اکسانےکی سازش کے تانے بانے بنی گالا سے ملتے ہیں : عطا تارڑ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ شہبازگل کا دوران تفتیش اعتراف کرنا ثبوت ہےکہ یہ سوچاسمجھا منصوبہ تھا، فوج کے خلاف بغاوت پر اکسانے کی اتنی بڑی سازش اس سے پہلے نہیں ہوئی، سازش کے تانے بانے بنی گالا میں ملتے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ شہبازگل نےکہا کہ نجی چینل پر بیان پارٹی پالیسی سے ہٹ کر نہیں تھا، تحریک انصاف فارن فنڈنگ کے پیسے پر چلنے والی پارٹی ہے، عالمی سازش اور اداروں کے خلاف بیانیے کو تقویت دینے کا منصوبہ بنایاگیا۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ شہبازگل کا بیان فارن فنڈڈ ایجنڈے کے تحت ہے، اقتدار سے دوری کے باعث عمران خان حواس باختہ ہوگئے ہیں، فارن فنڈنگ کا جواب نہیں تو نیا ایجنڈا شروع کردیا، عمران خان نے شہبازگل کے بیان کی مذمت نہیں کی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کے عثمان ڈار نےکہاکہ الفاظ کا چناؤ ٹھیک نہیں تھا، تحریک انصاف اس وقت شہبازگل کے ساتھ کھڑی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کو شہبازگل کے بیانیےکی مذمت کرنے میں 24 گھنٹے لگے، وزیراعلیٰ پنجاب نے جیل میں بیٹھے شہبازگل کو کیسے ڈانٹ دیا؟ ان کا کہنا تھا کہ میں نہ جھکنے والا ہوں نہ بکنے والا ہوں، وزیر داخلہ پنجاب مجھے انگلی بھی لگا کر دکھائے، میرا جہاں دل کرےگا پنجاب کے شہر میں جاؤں گا، پنجاب حکومت ہمارے خلاف کارروائی کرےگی تو سامنا کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان شہداء کی قربانیوں پر سیاست کرتے ہیں، عمران خان کس منہ سے این آر او کی بات کرتےہیں، ان سے مانگ کون رہا ہے، ن لیگ کے کسی رہنما کے خلاف کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، عمران خان کی سیاست پر لعنت بھیجتےہیں، عمران خان نے فرح گوگی کو این آر او دیا، عمران خان کے بچے اور فلیٹ باہر ہیں اور ہمیں امپورٹڈ حکومت کہتے ہیں، عمران خان ایسے بنتے ہیں جیسے ان کے بچے میانوالی میں پڑھتے ہیں۔عطا تارڑکا کہنا تھا کہ شہباز گل کی جیب سے گرین کارڈ نکلا ہے، امریکا کے رہائشی ہیں، شہبازگل نے اپنا نام بھی پورا نہیں لکھا، مونس الٰہی اپنے باپ کا بگڑا ہوا لاڈلا ہے، بگڑے ہوئے لاڈلےکے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پنجاب کا ہاکی اسٹیڈیم قوم کے ٹیکس سے بنا ہے، پی ٹی آئی کے جلسے کے لیے کروڑوں روپے کی ٹرف اکھاڑ دی گئی، ہاکی اسٹیڈیم کی ٹرف اکھاڑنے پر نیب کا کیس بنتا ہے، ہاکی اسٹیڈیم کی ٹرف اکھاڑنے پر ہائی کورٹ جا رہا ہوں۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے مذاکرات کے دوران ایران کے خلاف فوجی کارروائی نہ کرنے کا مشورہ دیا: ٹرمپ
سنگاپور سے پاکستانی، ایرانی ملاحوں کی محفوظ واپسی میں تعاون کی درخواست
امریکی کانگریس میں پاکستان کے حق میں قرار داد پیش، قیامِ امن کی کوششوں کی تعریف
معرکہ حق میں عسکری، سفارتی اور بیانیہ محاذ پر کامیابی حاصل کی: عطا تارڑ
آبنائے ہرمز میں ایران سے جھڑپوں کے باوجود جنگ بندی برقرار ہے: ٹرمپ
ایران نے آبنائے ہرمز میں اپنے آئل ٹینکر پر امریکی حملے کا جواب دے دیا
امریکہ اور بحرین کی ایران کے خلاف سلامتی کونسل میں قرارداد پیش
امریکہ نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر