13 اگست کو لوگوں کو بتاؤں گا کہ حقیقی آزادی ہوتی کیا ہے: عمران خان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد میں اقلیتی کنونشن سے خطاب میں کہا کہ نبی ﷺ نے تمام غیر مسلموں سے میثاق مدینہ کیا، انسانی معاشرہ ہوتا ہی تب ہے جب اس میں انسانیت ہو۔عمران خان نے کہا کہ ملک اس وقت تک آگے نہیں بڑھ سکتا جب تک انصاف نہ ہو، کتنے ملکوں میں ہوتا ہے کہ سربراہ حکومت کے خلاف فیصلہ ہو؟ انصاف کا مطلب ہے کہ کمزور اور طاقت ور قانون کے سامنے برابر ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہباز گل کے ڈرائیور کی چھوٹی سی بیٹی کو ماں سے ملنے نہیں دیا گیا، 13 اگست کو لاہور میں پاکستان کی حقیقی آزادی کیلئے جلسہ کروں گا، 13 اگست کو لوگوں کو بتاؤں گا کہ حقیقی آزادی ہوتی کیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہم اپنے ملک کے اندر اقلیتوں کو برابر کا شہری سمجھتے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر