فرانس کے جنگلات میں پھر آتشزدگی، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

پیرس(نیشنل ٹائمز): فرانس کے جنگلات میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی جس نے ہزارں ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔امریکی میڈیا کے مطابق فرانس کے جنوب مغربی علاقے میں موجود جنگلات میں بدھ کے روز آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگلات میں آتشزدگی کے بعد حکومت نے فوری طور پر آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کردی ہیں جب کہ اس سلسلے میں فائر فائٹرز کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔فرانس میں جون سے اب تک خشک سالی اور گرمی کی لہر نے ملک کو شدید متاثر کیا ہے جب کہ دو بار جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کی حکومت کے پاس 2 لاکھ 50 ہزار فائر فائٹرز ہیں اور ان میں سے 79 فیصد رضاکار ہیں جب کہ اس وقت جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے 10 ہزار کے قریب فائر فائٹرز خدمات انجام دے رہے ہیں۔جنگلات میں آتشزدگی کے باعث قریبی آبادیوں کے 10 ہزار رہائشی اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے جب کہ جنگلات سے گزرنے والی ہائی وے کو بھی بند کردیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہےکہ آگ سے اب تک 16گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر نے منظوری دے دی
خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی، پانی سر سے اوپر، فیصلے کا وقت آ گیا: وزیراعظم
پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم
فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات، 15 افسروں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم
خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر