عمران نیازی انسانوں کو اپنے مقاصد کیلئے ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتا ہے: احسن اقبال

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں احسن اقبال نے لکھا کہ عمران نیازی انسانوں کو اپنے مقاصد کے لیے ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتا ہے۔احسن اقبال نے مزید لکھا کہ عمران خان میں جرات ہے تو ذمہ داری قبول کرے کہ ان کے کہنے پر شہباز گل نے بیان دیا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران نیازی فارن فنڈنگ کے عوض دشمنوں کے ایجنڈے پر سیاسی اور ادارہ جاتی انارکی پھیلانےکی سازش کا مہرہ ہے۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو دو روز قبل بنی گالہ چوک سے گرفتار کیا گیا تھا جس کی عمران خان نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہباز گل کو گرفتار نہیں بلکہ اغوا کیا گیا۔عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہباز گل نے جو کہا اگر قانون کے خلاف تھا تو اس پر چارج لگائیں اور شہباز گل کو عدالت میں صفائی پیش کرنے کا موقع دیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر پراجیکٹ فریڈم مختصر مدت کیلئے روکنے پر اتفاق کر لیا، ٹرمپ کا اعلان
ایران کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جا سکتی: امریکی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی چینی ہم منصب سے ملاقات
ایران کی امارات پرحملوں کی تردید، یو اے ای کی کارروائی پر سخت جواب دینے کا اعلان
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت کیلئے نیا نظام متعارف کروا دیا
حکومت، پاک افواج اور عوام تمام چیلنجز کیخلاف ‘بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص’ کی مانند یکجا ہیں: فیلڈ مارشل
آبنائے ہرمز عالمی گزرگاہ، ایران کو قبضے کی اجازت نہیں دیں گے: امریکی وزیر جنگ
حکومت، پاک افواج اور عوام تمام چیلنجز کیخلاف ‘بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص’ کی مانند یکجا ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر