پیوٹن کے اتحادی کا 3 ممالک پر ایٹمی حملے کرنے کا امکان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے قابلِ اعتماد اتحادیوں میں بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کا شمار بھی ہوتا ہے۔روس نے جب یوکرین پر حملہ کیا تو بیلاروسی سرزمین کو کیف پر اپنے حملے کے لیے اسپرنگ بورڈ کے طور پر استعمال کیا۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، پیوٹن کی نظر میں بیلاروس کے اس طاقتور سربراہ سے اب ایک اور کام بھی لیا جاسکتا ہے۔یوکرین کی موجودہ صورتِ حال پر لکھی گئی کتاب’بلوئنگ اَپ یوکرین‘ کے مصنف ڈاکٹر یوری فیلشٹنسکی کا کہنا ہےکہ پیوٹن روس کو جنگ کے ممکنہ نتائج سے دور رکھنے کے لیے یوکرین پر جوہری حملہ کرنے کے لیے ممکنہ طور پر بیلاروس کی زمین کا استعمال کریں گے۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد بیلاروس نے اپنے جوہری ہتھیار روس کے حوالے کر دیے تھے۔اس کے علاوہ بیلاروس نے 1993 میں نان پرولیفیریشن سیٹلمینٹ(Non-proliferation settlement) پر بھی دستخط کیےتھے جس کے بعد 1996 تک بیلاروس سے تمام جوہری ہتھیار دور ہو گئےتھے۔تاہم ڈاکٹر فیلشٹنسکی نے ذکر کیا کہ کچھ عرصہ پہلے، بیلاروس اپنے نان پرولیفیریشن سیٹلمینٹ(Non-proliferation settlement) سے دستبردار ہو گیا تھا، اور لوکاشینکو نے اس حوالے سے متعدد بیانات بھی دیےکہ وہ جلد روسی حکّام سے جوہری ہتھیار واپس کرنے کا مطالبہ کرنے والے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم مستقبل میں روسی فیڈریشن سے نہیں بلکہ بیلاروس کی جانب سے یوکرین، لتھوانیا اور پولینڈ پرجوہری حملے ہوتے دیکھیں گے اور اس کے نتائج کا سامنا بھی روس کو نہیں بلکہ بیلاروس کو کرنا پڑ سکتا ہے‘۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر