وزراء زیادہ اور وزارتیں کم پڑ گئیں: شیخ رشید

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عوامی مسلم لیگ کےسربراہ، سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وزراء زیادہ اور وزارتیں کم پڑ گئی ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ 5 درجن سے زائد وزراء صرف پریس کانفرنسیں کر رہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ 140 ملین باشعور نوجوانوں کی جیبوں میں موبائل فون ہیں، عوام کی عدالت ہر صبح سوشل میڈیا پر لگتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ حکمران اقتدار کا کمبل چھوڑ رہے ہیں مگر اب کمبل انہیں نہیں چھوڑ رہا، موجودہ حکمران زمینی حقائق سمجھنے سے عاری ہیں۔شیخ رشید کا سوشل میڈیا پر بیان میں کہنا ہے کہ یومِ آزادی کو یومِ بربادی نہ بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ 45 دن بہت اہم ہیں، غربت کے ہاتھوں تنگ لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں۔عوامی مسلم لیگ کےسربراہ، سابق وزیرِ داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا کے بعد بھتہ خوروں کی کالیں اب اسلام آباد اور راولپنڈی پہنچ گئی ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر