اداکارہ ریما نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان نے عُمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ماضی کی مقبول ترین اداکارہ ریما خان کی جانب سے 10 محرم الحرم کو اُن کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ اسٹوریز شیئر کی گئیں۔ریما خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی کی چند تصویریں اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔تصویروں اور ویڈیوز میں ریما خان کو اُمتِ مسلمہ کے مقدس مقامات کی زیارت کرتے ہوئے دِکھایا گیا۔اداکارہ ریما نے عمرے کی سعادت حاصل کرلیاس موقع پر ریما خان نے پاکستان اور اس ملک کے عوام کی ترقی کے لیے دُعا بھی کی۔ انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کردہ تصویروں میں ریما خان نے سیاہ چادر اور چہرے پر ماسک پہنا ہوا ہے۔اداکارہ ریما نے عمرے کی سعادت حاصل کرلیواضح رہے کہ ریما خان نے سال 2011ء میں پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر طارق شہاب کے ساتھ شادی کی تھی جس کے بعد وہ امریکا منتقل ہوگئی تھیں۔اس جوڑے کا ایک بیٹا ہے، اس کے علاوہ ریما خان کو سال 2019ء میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغۂ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 3 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کیلئے مؤخر کر دی
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے 30 پولنگ سٹیشنز کے نتائج مسترد کر دیے، ری پولنگ کا مطالبہ
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر