الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنےکیلئے شوکاز نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے کے لیے شوکاز نوٹس جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو شوکاز عمران خان کے ذریعے 5 اگست کو جاری کیا گیا ہے، نوٹس میں کہا گیا ہےکہ پی ٹی آئی کو ممنوعہ ذرائع سے عطیات موصول ہوئے، پی پی او رول 6 کے تحت آپ کو نوٹس جاری کر رہے ہیں۔شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہےکہ آپ کی ممنوعہ فنڈنگ ریاست کیوں نہ ضبط کرلے ؟ 23 اگست کو صبح 10 بجے پیش ہوکر وضاحت کریں۔نوٹس کے متن کے مطابق پی ٹی آئی نے دانستہ طور پر عارف نقوی کی ملکیت ووٹن کرکٹ لمیٹڈ سے 2.1 ملین ڈالرز وصول کیے، پی ٹی آئی نے برسٹل انجینیئرنگ سروسز یو اے ای ، ای پلینٹ ٹرسٹیز سے عطیات لیے، پی ٹی آئی نے امریکا کی ایل سیز سے عطیات وصول کیے۔شوکاز میں مزیدکہا گیا ہےکہ پی ٹی آئی نے بھارتی نژاد رومیتا شیٹھی سے عطیات لیے، پی ٹی آئی نے16 بینک اکاونٹس چھپائے۔نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی نے 2008 سے 2013 تک جو فارم ون جمع کرایا وہ غلط تھا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر