شہباز گل کا بیان طے شدہ تھا، وفاقی وزیرِ داخلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ شہباز گِل کا بیان طے شدہ تھا، شہباز گِل یا ان کے ڈرائیور پر تشدد کی بات غلط ہے۔’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں خصوصی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ سارے لوگ اس میں شامل ہیں۔وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان کی صدارت میں میٹنگ ہوئی، ثبوت ملے تو انہیں بھی گرفتار کیا جائے گا، قانونی کارروائی ہو گی۔ان کا کہنا ہے کہ بیان پر نہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کو روکا گیا، نہ مداخلت کی گئی۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ شہباز گِل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میرے کہنے کا یہ مقصد نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر 15 کلو ہیروئن ڈالی گئی، کیا مجھے گرفتار کرتے وقت صفائی کا موقع دیا گیا تھا؟وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ مونس الہٰی کے بیان کے بعد معلوم کرایا تو پتہ چلا کہ بنی گالہ میں ایسی کچھ نہیں ہوا کہ پنجاب پولیس تعینات کی گئی ہو۔ان کا مزید کہنا ہے کہ شہباز گِل کو مقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتار کیا، 24 گھنٹوں میں عدالت میں پیش بھی کر دیا۔رانا ثناء اللّٰہ نے پی ٹی آئی حکومت کے بارے میں کہا کہ ان کے دور میں چینلز بھی بند کرائے گئے، صحافیوں کو گرفتار کیا گیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر پراجیکٹ فریڈم مختصر مدت کیلئے روکنے پر اتفاق کر لیا، ٹرمپ کا اعلان
ایران کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جا سکتی: امریکی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی چینی ہم منصب سے ملاقات
ایران کی امارات پرحملوں کی تردید، یو اے ای کی کارروائی پر سخت جواب دینے کا اعلان
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت کیلئے نیا نظام متعارف کروا دیا
حکومت، پاک افواج اور عوام تمام چیلنجز کیخلاف ‘بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص’ کی مانند یکجا ہیں: فیلڈ مارشل
آبنائے ہرمز عالمی گزرگاہ، ایران کو قبضے کی اجازت نہیں دیں گے: امریکی وزیر جنگ
حکومت، پاک افواج اور عوام تمام چیلنجز کیخلاف ‘بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص’ کی مانند یکجا ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر