عمران خان وہی کاٹ رہے ہیں جو انہوں نے بویا تھا، شیری رحمٰن

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین اور ان کے نمائندے وہی کاٹ رہے ہیں جو انہوں نے بویا تھا۔ایک بیان میں شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ اپنے چیف آف اسٹاف کی گرفتاری پر عمران خان نے ایک بار پھر لڑنے اورجہاد کا اعلان کیا، عمران خان کیا بھول گئے ان کے دور میں مخالفین کو کس طرح گرفتار کیا جاتا تھا؟انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی حکومت میں مخالفین کی چادر اور چار دیواری کی عزت نہیں کی، آصف علی زرداری اور دیگر سیاسی مخالفین کو علالت میں قید کیا گیا، فریال تالپور کو اسپتال سے گرفتار کرکے جیل میں ڈالا گیا۔گا، وفاقی وزیر کا مزیدکہنا ہے کہ جھوٹے کیسز بنا کر ہر مخالف آواز کو کچلنے کی کوشش کی گئی، سلامتی کے ادارے پر اپنی سیاست بچانے کے لیےتنقید قابل مذمت ہے، یہ لوگ اقتدار سے نکلنے کے بعد مسلسل اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران اور ان کے ترجمان اقتدار میں واپسی کے لیے ملک میں تقسیم اور نفرت کی سیاست کر رہے ہیں، کوئی ادارہ متنازع نہیں، عمران خان اور ان کا بیانیہ متنازع ہے۔واضح رہے کہ ایک انٹرویو میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ فیصلہ کر لیا اب لڑوں گا کیونکہ یہ سیاست نہیں جہاد ہے۔
عمران خان نے کہا کہ شہباز گل کو گرفتار نہیں اغوا کیا گیا، پوچھتا ہوں کہ کیا ملک میں کسی کو کسی کا خوف نہیں ہے؟



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر