روزۂ امام حسین ؓ پر حاضری دینے والی شوبز شخصیات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث عائد پابندیوں میں نرمی کے بعد رواں برس بڑی تعداد میں روزۂ امام حسین ؓ پر حاضری دے رہی ہیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر شیئر کی گئی تصاویر، ویڈیوز اور اسٹوری کے مطابق رواں برس روزۂ امام حسین ؓ اور شہدائے کربلا پر حاضری دینے والوں میں اداکارہ نتاشا علی، فیروز خان کی اہلیہ سیدہ علیزے سلطان و دیگر شامل ہیں۔اداکارہ نتاشا علی گزشتہ چند برس سے ماہِ محرم الحرام عراق میں گزار رہی ہیں، رواں برس بھی انہوں نے شہدائے کربلا کے روزے پر حاضری دی۔فیروز خان کی اہلیہ سیدہ علیزے سلطان نے نجف میں روزۂ حضرت علی ؓ سے تصاویر شیئر کی ہیں۔جو شوبز شخصیات روضۂ حضرت علی ؓ و امامِ حسین ؓ پر حاضری نہ دے سکیں وہ بھی عقیدت و احترام سے محرم الحرام منا رہی ہیں۔ان شوبز شخصیات میں سے کوئی گھر پر ہی مجلس عزا اورنیاز کا اہتمام کر رہا ہے تو کوئی سبیل لگا کر اور نوحہ خوانی سے واقعۂ کربلا کی یاد تازہ کر رہا ہے۔اداکارہ مدیحہ رضوی نے مہاتما گاندگھی کا قول ’میں نے حسین ؓ سے سیکھا کہ مظلوم ہو کر فتح کیسے حاصل کی جاتی ہے‘ شیئر کر کے عقیدت کا اظہار کیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرالیا: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر