صبور علی کا شہدائے کربلا کیلئے عقیدت کا اظہار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی نے یومِ عاشور پر امام عالی مقام حضرت امام حسین رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ اور ان کے جانثار ساتھیوں کے لیے عقیدت کا اظہار کیا ہے۔صبور علی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر یومِ عاشور کی مناسبت سے یہ پیغام شیئر کیا ہے۔اُنہوں نے حضرت امام حسین رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فضائیں سرخ ہوتی جا رہی ہیں، مسافر کربلا پہنچنے والا ہے۔صبور علی کا شہدائے کربلا کیلئے عقیدت کا اظہاراُنہوں نے مزید لکھا کہ؛ایک پل کی تھی بس حکومت یزید کیصدیاں حسین کی ہیں زمانہ حسین کاصبور علی کا شہدائے کربلا کیلئے عقیدت کا اظہارواضح رہے کہ ملک بھر میں آج یومِ عاشور بہت عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔نواسۂ رسول، امامِ عالی مقام حضرت امام حسین رضی اللّٰہ عنہ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی لازوال قربانی کی یاد میں ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں عاشورہ کے جلوس نکالے جا رہے ہیں اور مجالسِ عزا برپا کی جا رہی ہیں۔



  تازہ ترین   
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان
برطانوی ایئربیس سے بی ون بمبار طیارے احتیاطی طور پر واپس بلائے: جے ڈی وینس
امریکا مذاکرات نہیں ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتا ہے: صدر مسعود پزشکیان
سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کوہاٹ پہنچ گیا، آج پشاور روانگی
امریکا کی اتحادی ممالک کو 2.27 ارب ڈالر کے فوجی سازو سامان کے فروخت کی منظوری
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عمران خان کو ذاتی حیثیت یا ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر