بھارت: پلاسٹک بیگ جمع کروانے پر سستا پیٹرول

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی ریاست راجستھان میں پیٹرول پمپ مالک نے پلاسٹک کی تھیلیاں جمع کرنے کے عوض سستا پٹرول دینے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اشوک کمار نامی پیٹرول پمپ کے مالک نے یہ پیشکش پلاسٹک شاپر کے استعمال کے باعث بڑھتی آلودگی سے نمٹنے کے لیے دی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ شہری استعمال شدہ تھیلیاں جمع کروا کر 1 روپے سستا پیٹرول حاصل کر سکتے ہیں، قدرتی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے اس طرح کی مہم ناگزیر ہے۔پیٹرول پمپ کے مالک نے 15 جولائی سے 3 ماہ کے لیے اس مہم کا آغاز کیا تھا، اس کے لیے انہوں نے ایک ڈیری برانڈ کے ساتھ معاہدہ بھی کیا تھا۔اب تک پمپ پر شہری 700 سے زائد پلاسٹک کی تھیلیاں جمع کروا کر سستا پیٹرول حاصل کر چکے ہیں۔مذکورہ پمپ پر پلاسٹک کی بوتلوں کے بدلے میں بھی سستا پیٹرول دیا جا رہا ہے۔پیٹرول پمپ کے مالک کا کہنا ہے کہ ابھی لوگوں میں معلومات کی کمی کے باعث اچھا فیڈبیک نہیں مل رہا، اس لیے ممکنہ طور پر اس مہم کو مزید 6 ماہ جاری رکھیں گے۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر