سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے ۔اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کی جانب سے برقی توانائی ترسیل تقسیم کا آرڈیننس 2021قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا جس میں بجلی کی پیداوار، تقسیم اور چوری کو روکنے کیلئے اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں مختلف بل منظوری کے لئے پیش کئے گئے ہیں ۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے مسلم عائلی قوانین آرڈیننس 2021اور تحفظ مخبر و نگران کمیشن بل آرڈیننس 2019 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ اسمبلی میںپیش کی ہے جبکہ وفاقی وزیر شیریں مزاری کی جانب سے قومی کمیشن برائے حقوق بچگان ترمیمی بل 2021 پیش کیا گیا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما اورسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اجلاس کے دورانیے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہکیا ایک دن میں 2گھنٹے اجلاس بلانا انصاف ہے؟اجلاس 4 گھنٹے کیوں نہیں کیا جاسکتا ،ہفتے کے 7 روز 3 دن اجلاس ہونا قابل افسوس ہے۔



  تازہ ترین   
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر