سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر ایف بی آئی کا چھاپہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)فلوریڈا میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر محکمۂ انصاف اور ایف بی آئی نے مبینہ طور پر چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق اس چھاپہ مار کارروائی کا مقصد ٹرمپ سے اہم کاغذات کی برآمدگی مقصود ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی ہے کہ گزشتہ روز امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی کی جانب سے جنوبی فلوریڈا میں ان کے گھر پر چھاپا مارا گیا۔سابق امریکی صدر کا کہنا ہے کہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں ایف بی آئی اہلکاروں نے ان کے گھر کو گھیرے میں لے کر وہاں تلاشی لی۔دوسری جانب امریکی ماہرینِ قانون کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر چھاپہ مار کارروائی کے لیے اہم عہدے داروں نے اجازت دی ہو گی۔ان کا مزید کہنا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد ٹرمپ کے گھر سے اہم کاغذات کی برآمدگی مقصود ہے جبکہ محکمے کی طرف سے خاموشی کا مطلب پروفیشنل ازم ہے۔اُدھر امریکی محکمۂ انصاف اور ایف بی آئی کی جانب سے چھاپے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر نے منظوری دے دی
خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی، پانی سر سے اوپر، فیصلے کا وقت آ گیا: وزیراعظم
پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم
فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات، 15 افسروں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم
خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر