صدر اور وزیراعظم کا یوم عاشور پر پیغام

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ نواسہ رسول ﷺ نےحق کی خاطر سر کٹوا دیا مگر باطل قوتوں کے سامنے جھکنے نہ دیا۔یوم عاشور پر اپنے پیغام میں صدر عارف علوی نے کہا کہ ظلم و جبر پر مبنی باطل نظام کے خلاف حق اور سچائی کا علم بلند کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ جذبہ ِ ایثار و قربانی سے سرشار ہوکر اپنے ہم وطنوں، بالخصوص سیلاب متاثرین کی خدمت کریں۔یوم عاشور پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حضرت امام حسین ؓ کے فلسفہ شہادت کو مشعل راہ بنانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارا ملک نازک صورتحال سے دوچار ہے، وطن عزیز کو ان مشکلات سے نکالنے کیلیے ہمیں صبر، ہمت اور یکسوئی کا مظاہرہ کرنا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ دعا ہے کہ اللّٰہ ہمیں اسوہ امام حسین ؓ پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر