فوریسٹ گمپ کے حقوق لینے میں 8 سال لگے، عامر خان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی اداکار عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ہالی ووڈ فلم فوریسٹ گمپ کے حقوق حاصل کرنے میں 8 سال لگ گئے تھے۔ ہالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ اس وقت آئندہ چند روز میں ریلیز ہونے والی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں جو ہالی ووڈ فلم ’فوریسٹ گمپ‘ کی کہانی پر ہی مبنی ہے۔ ابتدا میں عامر نے لال سنگھ چڈھا کی اسکرپٹ مسترد کردی تھی، اتل کلکرنیفلم کے حقوق حاصل کرنے سے متعلق عامر خان کا کہنا تھا کہ انہیں فلم کے حقوق حاصل کرنے میں 8 سال کا وقت لگا۔ اپنے ایک تازہ انٹرویو کے دوران عامر خان نے اس حوالے سے بتایا کہ انہوں نے فلم فوریسٹ گمپ کا ہندی ری میک بنانے کے لیے اس کے حقوق حاصل کرنے کی خاطر مختلف لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔ عامر نے بتایا کہ اسی سلسلے میں انہوں نے ہدایتکار اسٹیون اسپیل برگ سے ملاقات کے لیے جرمنی کا دورہ کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اسپیل برگ سے بات کرنے کے لیے گئے تھے کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ ہالی ووڈ ڈائریکٹر فورسٹ گمپ کے ڈائریکٹر سے فلم کے حقوق کو لے کر بات کریں کیونکہ وہ دونوں کافی اچھے دوست تھے۔ عامر خان نے لال سنگھ چڈھا کو دوبارہ مغل اعظم بنانے کے مترادف قرار دیدیاساتھ میں عامر نے یہ بھی بتایا کہ یہ سلسلہ 2008 میں شروع ہوا تھا جس کی مزید تفصیلات میں وہ نہیں جانا چاہتے تاہم اتنا ضرور کہیں گے کہ فلم کے حقوق حاصل کرنے میں 8 سال کا وقت لگا تھا۔خیال رہے کہ فلم لال سنگھ چڈھا 11 اگست کو ریلیز ہونے جارہی ہے جبکہ اس فلم میں عامر خان کے ساتھ کرینہ کپور خان بھی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر