احسن اقبال کا سیلاب زدگان کی مدد کیلئے صوبائی حکومتوں کو خط

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سیلاب ریلیف کمیٹی کے سربراہ اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے قومی لائحہ عمل کے تحت صوبائی حکومتوں کو سیلاب زدگان کی مدد کے لیے خط لکھ دیا۔وزیراعظم کی ہدایت پر ریلیف کمیٹی کے سربراہ احسن اقبال نےخطوط لکھے جو چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کو بھجوائے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وزیراعظم آزادجموں وکشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو بھی خطوط ارسال کیےگئے ہیں جن میں ان سے ملاقات کا وقت بھی مانگا گیا ہے۔احسن اقبال نے خطوط میں کہا کہ جلد ملاقات کا وقت دیا جائے تاکہ سیلاب زدگان کی مدد کے اقدامات پر اشتراک عمل وضع ہو سکے، این ڈی ایم اے نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ دیا ہے۔خط میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے کہا ہے متاثرہ علاقوں اور عوام کی مدد کے لیے مشترکہ حکمت عملی بنائی جائے، وزیراعظم کی ہدایت کی روشنی میں ہر صوبہ ایک فوکل پرسن مقرر کرے تاکہ سیلاب زدگان کی امدادی عمل کو تیز کیاجا سکے۔احسن اقبال کے مطابق وزیراعظم نے سیلاب زدگان کی مدد اور بحالی کے لیے میری سربراہی میں کمیٹی بنا دی ہے،وزیراعظم نے ہدایت دی ہے وفاق، صوبوں اور خصوصی خطوں کے درمیان اشتراک عمل پیدا کیا جائے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر