وزیراعظم کا کامن ویلتھ گیمز میڈلسٹس کی حوصلہ افزائی کیلئے ملاقات کا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر اعظم شہباز شریف نے کامن ویلتھ گیمز کے مختلف مقابلوں میں میڈلز جیتنے والے قومی ایتھلیٹس کی حوصلہ افزائی کے لیے ان سے ملاقات کا اعلان کیا ہے۔شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ نوح بٹ، ارشد ندیم،شریف طاہر، زمان انور، انعام بٹ، شاہ حسین شاہ، علی اسد اور عنایت اللہ نے مجھ سمیت تمام پاکستانیوں کاسر فخرسے بلند کر دیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ان پاکستانی ایتھلیٹس نےاقوام عالم میں پاکستان کی عزت میں اضافہ کیا ہے، یہ سب پوری قوم کا فخر ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ ان تمام ایتھلیٹس سے ملاقات کرکے ان کی حوصلہ افزائی کروں گا، کامن ویلتھ گیمز میں شریک دیگر پاکستانی ایتھلیٹس بھی قابل تعریف ہیں۔انہوں نے کہا کہ دیگر ایتھلیٹس بھی محنت اور لگن سے پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں، جیت اور ہار کھیل کا حصہ ہے، حوصلہ مت ہاریں، محنت جاری رکھیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر