کیوبا میں تیل ذخیرہ کرنے والے ٹینکر پر آسمانی بجلی گرگئی، 1 ہلاک، 121 زخمی

ہوانا(نیشنل ٹائمز): کیوبا میں آسمانی بجلی تیل ذخیرہ کرنے والے ٹینکر پر گرنے سے خوفناک آتشزدگی ہوئی جس میں سیکڑوں افراد زخمی جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیریبین ملک کیوبا میں آتشزدگی کا خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جب کہ سیکڑوں زخمی ہوگئے۔کیوبن حکام کا کہنا ہے کہ مٹنزاز نامی شہر میں موجود تیل ذخیرہ کرنے والے ٹینکر پر آسمانی بجلی گرنے کے بعد ہولناک آگ بھڑک اٹھی جس کی لپیٹ میں آکر ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔حکام کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے سے ٹینکر میں چار دھماکے ہوئے جس کی زد میں آکر 121 افراد جھلس گئے جب کہ ریسکیو آپریشن کرنے والے 17 فائر فائٹرز لاپتہ ہوگئے۔غیر ملکی حکام کا کہنا ہے کہ غیر شناخت شدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔حکام کے مطابق اتنی شدید ہے کہ دو روز سے قابو پانے کی کوشش جاری ہے اس کے باوجود آگ کی شدت میں کمی نہیں آرہی۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر