سربراہ ریلیف کمیٹی احسن اقبال کا صوبائی حکومتوں کو خط

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ریلیف کمیٹی کے سربراہ، وفاقی وزیر احسن اقبال نے صوبائی حکومتوں کو قومی لائحہ عمل کے تحت سیلاب زدگان کی مدد کے لیے خط لکھ دیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ریلیف کمیٹی کے سربراہ احسن اقبال نے چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کو خطوط بھجوا دیے۔احسن اقبال کی جانب سے وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر اور وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کو بھی خطوط ارسال کیے گئے ہیں۔وفاقی وزیر نے خط کے ذریعے وزرائے اعلیٰ، وزیرِ اعظم آزاد کشمیر اور وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان سے ملاقات کا وقت مانگ لیا۔خط میں احسن اقبال نے کہا ہے کہ جلد ملاقات کا وقت دیا جائے تاکہ سیلاب زدگان کی مدد کے اقدامات پر اشتراکِ عمل وضع ہو سکے۔انہوں نے کہا ہے کہ این ڈی ایم اے نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ دیا ہے، وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں اور عوام کی مدد کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی بنائی جائے۔ریلیف کمیٹی کے سربراہ کا خط میں مزید کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت کی روشنی میں ہر صوبہ ایک فوکل پرسن مقرر کرے تاکہ سیلاب زدگان کی امداد کے عمل کو تیز کیا جا سکے، شہباز شریف نے سیلاب زدگان کی مدد اور بحالی کے لیے میری سربراہی میں کمیٹی بھی بنائی ہے۔وفاقی وزیر کا اپنے خط میں یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت دی ہے کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان خصوصی خطوں کے درمیان اشتراکِ عمل پیدا کیا جائے، سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی قومی مقصد ہے جس کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر