بھارت اور امریکا سے پیسے لینے والےکو سزا نہ ملی تو سوالات اٹھیں گے، طلال چوہدری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، بھارت اور امریکا سے پیسے لینے والے کو سزا نہ ملی تو سوالات اٹھیں گے۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کا جرم ثابت ہوچکا، سزا کا تعین ہونا باقی ہے، عمران خان کو حساب دینا ہوگا اور جیل بھی جانا ہوگا۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کی باتوں سے لگتا ہے کہ عمران خان قانون سے بالاتر ہے، بھارت اور امریکا سے پیسے لینے والے کو سزا نہ ملی توسوالات اٹھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہمت کرکے ایکس وائی کی بجائے بندوں کے نام لیں، پنجاب میں خادم اعلیٰ کی جگہ ڈاکو اعلیٰ لگا دیا، جو شجاعت حسین کا نہ ہوسکا وہ آپ کا کیا ہوگا۔طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ آپ کی جیبیں امریکی اور اسرائیلی پیسے سے بھری ہوئی ہیں، عمران خان نے فارن فنڈنگ سے انتخاب لڑے، دھرنےدیے، ڈالر اور گاڑیاں امریکا سے لے رہے ہیں اور اوپر سے شور مچا رہے ہیں، عمران خان 100 جلسےکرلیں، پی ڈی ایم ہی انتخابات کا فیصلہ کرےگی، عمران خان نا اہلی اور سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر