ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات میں جو تعاون نہیں کرے گا، اسکو گرفتار کریں گے: وزیرداخلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات میں جو تعاون نہیں کرے گا اس کو گرفتار کریں گے۔اپنے بیان میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ فارن فنڈنگ کے مجرم 8 سال سے قانونی ٹچ سے بھاگ رہے ہیں، اسلامی ٹچ دینے والے فنکاروں کو اب قانونی ٹچ کی ضرورت ہے۔عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ عالمی بنارسی ٹھگ غیرملکیوں سے غیر قانونی ڈالر لیتے پکڑے گئے ہیں، فارن فنڈنگ کیس سے پتہ چلا کہ عمران نیازی کتنا گندا کردارہے۔انہوں نے کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات میں جو تعاون نہیں کرے گا اس کو گرفتار کریں گے۔ان کا کہنا تھاکہ شہدا کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے گندے اور گھٹیا کردارہیں، جعلی صادق اور امین کی اصلیت قوم کے سامنے آگئی۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر