میری دعائیں ایک ہفتے میں قبول ہو جاتی ہیں: متھیرا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستانی اداکارہ متھیرا کا کہنا ہے کہ میری دعائیں ایک ہفتے میں قبول ہو جاتی ہیں۔سوشل میڈیا پر متھیرا کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انھوں نے اپنی قبول ہونے والی دعاؤں سے متعلق گفتگو کی ہے۔انٹرویو میں متھیرا کا کہنا تھا کہ انسان اللہ سے گفتگو کر کے ہلکا محسوس کرتا ہے اور میں اللہ تعالیٰ سے جو دعا کرتی ہوں وہ زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے میں قبول ہو جاتی ہے۔دوران انٹرویو متھیرا کا کہنا تھا کہ اگر انسان کا رشتہ خدا کے ساتھ اعتماد کا ہو تو خدا آپ کی بہت سی چیزوں کو معاف کرکے آپ کو عطا کر دیتا ہے۔اداکارہ متھیرا کا یہ بھی کہنا تھا کہ 30 سال کی عمر کے بعد جب میں نے اپنی ذات میں تبدیلی چاہی تو میں نے تہجد پڑھنا شروع کر دی، میں صلوۃ الحاجات باقاعدگی سے پڑھتی ہوں۔اداکارہ کا کہنا تھا اب میرا مقصد ہے کہ دن میں کم از کم 2 سے 3 فرض نمازیں بھی ادا کروں کیونکہ سونے اور کام کرنے کی وجہ سے 5 وقت کی نماز نہیں ادا کر سکتی۔



  تازہ ترین   
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 3 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کیلئے مؤخر کر دی
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے 30 پولنگ سٹیشنز کے نتائج مسترد کر دیے، ری پولنگ کا مطالبہ
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر