یوکرین میں 80 غیر ملکی جنگجو ہلاک کر دیے: روس کا دعویٰ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)روس کی جانب سے جنوب مشرقی یوکرین پر حملے میں 80 غیر ملکی جنگجو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔روسی میڈیا کے مطابق جنوب مشرقی یوکرین پر بمباری سے 470 یوکرینی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔روسی میڈیا نے یوکرین میں اب بھی 3 ہزار غیر ملکی جنگجو موجود ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔دوسری جانب یوکرین کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ فروری میں روس کے حملے کے بعد سے اب تک ملک میں موجود 2 ہزار 129 تعلیمی اداروں پر بمباری ہوئی ہے۔یوکرینی وزارتِ دفاع نے یہ بھی کہا ہے کہ بمباری کے نتیجے میں 216 تعلیمی ادارے مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ شدید بمباری کی وجہ سے 25 یتیم خانے اور پناہ گاہوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر