غزہ پر دوسرے دن بھی اسرائیل کی بمباری، شہید فلسطینیوں کی تعداد 24 ہو گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)غزہ پر مسلسل دوسرے روز اسرائیل کے وحشیانہ فضائی حملے دنیا میں ایک اور بحران کو جنم دینے کا واضح اشارہ دے رہے ہیں۔اسرائیلی فورسز نے غزہ پٹی میں ایک مہاجر کیمپ کو نشانہ بنایا جس میں 9افراد شہید ہو گئے۔صیہونی فوج نے دو روز کے دوران 6 فلسطینی بچوں سمیت 24 افراد کو شہید اور 200 سے زائد افراد کو زخمی کر دیا لیکن عالمی برادری کے بالوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔اسرائیلی فوج نے اسلامی جہاد کی سینئر قیادت کو ختم کر دینے کا دعویٰ کرتے ہوئے غزہ پر ایک ہفتے تک فضائی حملے جاری رکھنے کی دھمکی بھی دے دی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ آزاد ذرائع سے کمانڈر خالد منصور کی شہادت کی تصدیق نہیں ہو سکی جبکہ اسلامی جہاد نے اسرائیل پر سینکڑوں راکٹ فائر کر کے کہا ہے کہ جنگ تو ابھی شروع ہوئی ہے۔سعودی عرب نے غزہ پر قابض اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے کشیدگی ختم کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا کہا ہے۔پاکستان نے بھی غزہ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملوں کو غیر قانونی اقدامات کی مثال قرار دیا ہے اور عالمی برادری سے اسرائیل کو فلسطینوں کے خلاف طاقت کے بے دریغ استعمال سے روکنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ مصر کی جانب سے بھی فریقین کے درمیان ثالثی کی کوشش کی جا رہی ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر