امیشا پٹیل نے رتیک روشن کے ساتھ 22 برس پرانی تصویر شیئر کردی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے اپنے ساتھی اداکار رتیک روشن کے ساتھ یادگار تصویر شیئر کردی، دونوں نے بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو ’کہو نا پیار ہے‘ سے کیا تھا۔امیشا پٹیل نے رتیک کے ساتھ تقریباً 22 سال پرانی تصویر شیئر کی جب انہوں نے اپنی پہلی فلم پر کام شروع کیا تھا۔یہ تصویر امیشا کے ممبئی میں واقع گھر میں لی گئی تھی، انہوں نے کیپشن دیا کہ میں نے وعدہ پورا کردیا، پرانی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرنے کے لیے بہت سی گزارشات موصول ہوئی تھیں۔امیشا نے کہا کہ میں ویک اینڈز پر پرانی تصاویر شیئر کیا کروں گی، یہ تصویر اس گھر کی ہے جہاں میں پلی بڑھی۔اداکارہ نے بتایا کہ جنوبی ممبئی میں واقع گھر میں ہم دونوں کی فیملیز موجود تھیں اور ہم سب ’کہو نا پیار ہے‘ کی شوٹنگ شروع ہونے کا جشن منا رہے تھے۔امیشا پٹیل کا کہنا تھا کہ اس کے چند روز بعد ہی ہم نے فلم پر کام شروع کر دیا تھا۔یاد رہے کہ ’کہو نا پیار ہے‘ بالی ووڈ کی مقبول ترین فلموں میں سے ایک ہے، یہ فلم جنوری 2000 میں ریلیز ہوئی تھی۔



  تازہ ترین   
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 3 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کیلئے مؤخر کر دی
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے 30 پولنگ سٹیشنز کے نتائج مسترد کر دیے، ری پولنگ کا مطالبہ
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر