اکشے کمار اور ریکھا کے رومانس کی خبر پر روینہ ٹنڈن نے تردید کی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے ایک بار اکشے کمار اور ریکھا کے رومانس کی خبروں کو افواہ قرار دیا تھا۔روینہ ٹنڈن، ریکھا اور اکشے کمار نے 1996ء میں ’کھلاڑیوں کا کھلاڑی‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، اس دوران ریکھا اور اکشے کمار کے رومانس کی خبریں میڈیا کی زینت بنی تھیں۔روینہ ٹنڈن اور اکشے کمار جو 1994ء میں فلم مہرہ میں بھی ایک ساتھ کام کرچکے تھے، بعد میں بھی انہوں نے کئی فلمیں ساتھ کیں، وہ 1995 سے خفیہ ڈیٹنگ کررہے تھے، ان دونوں کا بریک اپ 1998 میں ہوا۔ان دونوں کے پیار کے چرچے 90 کی دہائی میں زبان زد عام تھے، روینہ ہی نے انکشاف کیا تھا وہ 1995ء سے ڈیٹنگ کررہے ہیں اور اپنے رشتے کو پبلک نہیں کرنا چاہتے۔بعد ازاں جب 1996ء میں فلم کھلاڑیوں کے کھلاڑی کی شوٹنگ کے دوران ریکھا اور اکشے کمار کے رومانس کی خبریں میڈیا میں آئیں تو روینہ ٹنڈن نے ان کی تردید کی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ اکشے کمار اور ریکھا کے درمیان کچھ بھی نہیں چل رہا، وہ تو ریکھا جی سے دور بھاگنا چاہتا ہے، وہ انہیں صرف اس لیے برداشت کررہا ہے کہ کہیں فلم اُس کے ہاتھ سے نہ نکل جائے۔1998 میں روینہ ٹنڈن سے بریک اپ کے بعد اکشے کمار نے انٹرنیشنل کھلاڑی کی ساتھی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ سے ڈیٹنگ شروع کی اور کچھ سالوں بعد شادی کرلی، اس جوڑی کے 2 بچے ہیں، بیٹا 2002 میں جبکہ بیٹی 2012 میں پیدا ہوئی۔ادھر روینہ ٹنڈن نے بزنس مین انیل تھاڈانی سے شادی کی، اُن کے بھی ایک بیٹی اور بیٹے کی صورت میں دو بچے ہیں۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر