پرویز الٰہی نے عہدہ سنبھالتے ہی صوبے میں 50 سے زائد اہم افسر تبدیل کر دیے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پنجاب میں حکومت تبدیل ہوتے ہی وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے اہم عہدوں پر تبادلے شروع کردیے۔حمزہ شہباز دور کے آخری دنوں میں چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل اور آئی جی پولیس راؤسردار نے اپنے تبادلوں کی درخواست کی تھی جس پر آئی جی راؤ سردار کو تو آئی جی پولیس ریلویز لگادیاگیا لیکن چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کو تبدیل نہ کیا گیا۔وفاقی حکومت کی چیف سیکرٹری پنجاب کو فی الحال کام جاری رکھنے کی ہدایتاسی طرح ایڈیشنل آئی جی پنجاب جیسا اہم عہدہ بھی خالی پڑا ہے، پرویزالٰہی حکومت نےاس عہدے سے عثمان انور کو تبدیل توکر دیا تاہم اس عہدے کا اضافی چارج تک کسی کو نہیں دیا گیا۔وزیراعلیٰ نے پرنسپل سیکرٹری نبیل اعوان کو بھی تبدیل کرکے ان کی جگہ سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کو تعینات کردیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے، ڈی جی ایف ڈی اے، سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سمیت مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز بھی تبدیل کر دیے گئے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کو بھی او ایس ڈی بنادیا گیا، ان کا چارج ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کو دے دیا گیا۔سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق یوم عاشور کےبعد صوبے میں مزید کئی اہم تبادلے متوقع ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر