کترینہ کیف اور گوری خان ایک ساتھ کام کرنے کی مُنتظر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف اور بالی ووڈ کنگ کی اہلیہ گوری خان اب ایک ساتھ کسی پروجیکٹ پر کام کریں گی، مداحوں نے قیاس آرائیاں شروع کردیں۔بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گزشتہ روز چند تصاویر شیئر کیں جو مداحوں کو خوب بھاگئیں۔انہوں نے تصاویر کے کیپشن میں گوری خان کو ٹیگ کرتے ہوئے گرم جوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ڈریمی فلورلز (Dreamy Florals)، گوری خان کے ساتھ کچھ بہت جلد آرہا ہے‘‘ اس کیپشن میں انہوں نے پھول اور گھر کا ایموجی بھی بنایا ہے۔ان کی اس تصویر کے کمنٹس میں گوری خان نے بھی پُرجوشی کا اظہار کرتے ہوئے تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ’بڑے انکشاف کے لیے مُنتظر ہوں ‘۔ان کی تصویر پر 13 لاکھ سے زائد لائکس آ چکے ہیں جبکہ مداحوں کی بڑی تعداد کمنٹس میں تبصرے دیتے ہوئے قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ کترینہ کسی ہوم ویئر کلیکشن میں حصہ لے رہی ہیں کیونکہ گوری ایک انٹیریئر ڈیزائنر ہیں۔ کچھ کا خیال ہے کہ گوری نے اپنی میک اپ لائن کی تشہیر کے لیے کترینہ کے ساتھ تعاون کیا ہے۔



  تازہ ترین   
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان
برطانوی ایئربیس سے بی ون بمبار طیارے احتیاطی طور پر واپس بلائے: جے ڈی وینس
امریکا مذاکرات نہیں ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتا ہے: صدر مسعود پزشکیان
سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کوہاٹ پہنچ گیا، آج پشاور روانگی
امریکا کی اتحادی ممالک کو 2.27 ارب ڈالر کے فوجی سازو سامان کے فروخت کی منظوری
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عمران خان کو ذاتی حیثیت یا ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر