عالیہ بھٹ کی نظر میں رنبیر کپور بطور ساتھی اداکار کیسے ہیں؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ کی جانب سے اپنے شوہر، چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور سے متعلق ایک سوال پر دلچسپ انداز میں جواب دیا گیا ہے۔جب سے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی ہوئی ہے اس جوڑی کے مداح اِن سے متعلق زیادہ سے زیادہ جاننے کی جستجو رکھتے ہیں۔عالیہ بھٹ نے لمبے عرصے بعد اپنے سوشل میڈیا فالوورز اور مداحوں کے لیے سوال جواب کا سیشن رکھا جس میں انہوں نے بہت سے سوالوں کے جواب دیے۔عالیہ بھٹ کی نظر میں رنبیر کپور بطور ساتھی اداکار کیسے ہیں؟ایک صارف نے عالیہ بھٹ سے پوچھا تھا کہ اُن کے شوہر، رنبیر کپور بطور ساتھی اداکار کیسے ہیں؟اس پر عالیہ بھٹ نے رنبیر کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ رنبیر کپور بہت سادہ اور آسان انسان ہیں، رنبیر کپور وقت کے پابند ہیں، انہیں شوٹنگ سے واپس لوٹنے کی بھی جَلدی نہیں ہوتی، وہ اپنا کام وقت پر مکمل کرتے ہیں اور نظم و ضبط کے پابند ہیں۔عالیہ بھٹ نے مزید کہا کہ رنبیر کپور شوٹنگ کے دوران میرے لیے اپنے ہاتھوں سے دل بھی بناتے رہتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل عالیہ بھٹ کا ایک سوال کے جواب میں بتانا تھا کہ وہ حاملہ ہیں اور رنبیر کپور اب پہلے سے زیادہ اُن کا خیال رکھتے ہیں مگر اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ رنبیر اُن کے پاؤں کا مساج کرتے ہیں یا اُن کے پاؤں دباتے ہیں۔



  تازہ ترین   
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان
برطانوی ایئربیس سے بی ون بمبار طیارے احتیاطی طور پر واپس بلائے: جے ڈی وینس
امریکا مذاکرات نہیں ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتا ہے: صدر مسعود پزشکیان
سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کوہاٹ پہنچ گیا، آج پشاور روانگی
امریکا کی اتحادی ممالک کو 2.27 ارب ڈالر کے فوجی سازو سامان کے فروخت کی منظوری
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عمران خان کو ذاتی حیثیت یا ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر