چیف سیکریٹری پنجاب نے کام جاری رکھنے سے معذرت کر لی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیف سیکریٹری پنجاب کامران افضل نے کام جاری رکھنے سے معذرت کر لی، انہوں نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مراسلہ لکھ دیا۔قریبی ذرائع چیف سیکریٹری پنجاب کے مطابق تبادلے کارکردگی کی بنیاد پر ہونے چاہئیں ناکہ سیاسی تبدیلی کی بنیاد پر۔ذرائع چیف سیکریٹری نے کہا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ احکامات پر صرف دستخط کرنے والا ربڑ اسٹیمپ نہیں بن سکتا، سیاسی تبدیلی اور فیصلوں سے پہلے ہی بیوروکریسی کا کام متاثر ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کامران افضل نے عملی طور پر بھی کام چھوڑ دیا، وہ پنجاب کابینہ کے اجلاس اور وزراء کی حلف برداری میں غیر حاضر رہے۔ذرائع نے کہا کہ چیف سیکرٹری کابینہ کے سیکرٹری کے طور پر کام کرتے ہیں، کابینہ اجلاس میں سیکرٹری کے فرائض سیکرٹری آئی اینڈ سی نے انجام دیے۔ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری پنجاب نے حمزہ شہباز کو بھی تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی، تبدیل نہ کرنے پر چیف سیکریٹری کامران افضل نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو مراسلہ لکھا۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر