وزیرِ اعظم نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی فنڈ قائم کر دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملک بھر کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے امدادی فنڈ قائم کر دیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام بالخصوص مخیر حضرات سیلاب متاثرین کی دل کھول کر مدد کریں، تاریخی بارشوں نے سیلاب کی صورت میں قیامت صغریٰ برپا کی ہے۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سیلاب سے غیر معمولی تباہی ہوئی ہے اور سندھ، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں سیلاب سے بے تحاشہ نقصان ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے مشکل معاشی حالات کے باوجود 5 ارب روپے سیلاب متاثرین کے لیے فوری جاری کر دیے۔وزیر اعظم کا مزید کہنا ہے کہ عوام بالخصوص مخیر حضرات مشکلات میں گھرے ان افراد کو دوبارہ آباد کرنے میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیلاب متاثرہ بھائیوں، بہنوں اور بچوں کی مدد انصار مدینہ والے جذبے سے کرنے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کی تھی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت خزانہ کو فوری 5 ارب روپے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر