تائیوان کی وزارت دفاع کے ریسرچ یونٹ کے نائب سربراہ ہوٹل میں مردہ پائے گئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)تائیوان کی وزارت دفاع کے ریسرچ ڈویلپمنٹ یونٹ کے نائب سربراہ ہوٹل میں مردہ حالت میں پائے گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تائیوان کی وزارت دفاع کے ریسرچ ڈویلپمنٹ یونٹ کے نائب سربراہ او یونگ لی شنگ آج صبح ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے۔تائیوان کے سرکاری میڈیا کا بتانا ہے کہ ریسرچ یونٹ کے نائب سربراہ کو دل کا دورہ پڑا جس سے جانبر نہ ہو سکے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق او یونگ لی شنگ نے تائیوان کے متعدد میزائل پروجیکٹس کی نگرانی کے فرائض انجام دیے اور انتقال کے وقت وہ جنوبی کاؤنٹی پنگ ٹنگ کے دورے پر تھے۔خیال رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے حوالے سے چین اور امریکا کے درمیان شدید تناؤ کی کیفیت ہے، چین نے نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کو ون چائنا پالیسی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے آبنائے تائیوان میں سب سے بڑی جنگی مشقیں شروع کر رکھی ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر