امریکا نے چین کا اقدام غیر ذمہ دارانہ قرار دے کر مسترد کر دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکا نے چین کی جانب سے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے تائیوان کے دورے کے جواب میں امریکا کے ساتھ اعلیٰ سطح کے فوجی مذاکرات منسوخ کرنے اور متعدد معاملات پر تعاون ختم کرنا کا اقدام غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس نیشنل سیکیورٹی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ چین کا اقدام بنیادی طور پر غیرذمہ دارانہ ہے۔جان کربی کا کہنا ہے کہ چین سمجھتا ہے کہ وہ ہمیں سزا دے رہا لیکن حقیقت میں وہ دنیا کو سزا دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشیدگی میں کمی کا واحد حل چین کو اشتعال انگیز فوجی مشقوں کو روکنا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چین نے امریکا کے ساتھ اعلیٰ سطح کے فوجی مذاکرات منسوخ کرنے اور متعدد معاملات پر تعاون ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔بیجنگ سے خبر ایجنسی کے مطابق چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا اور چین کے ملٹری رہنماؤں کے درمیان ڈائیلاگ منسوخ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے مذاکرات اور میری ٹائم سیفٹی میکینزم بات چیت بھی معطل کر رہے ہیں۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ مسائل پیدا کرنا اور مقاصد کے حصول کے لیے مسائل کا استعمال امریکا کی عادت ہے، امریکا کو وارننگ دینا چاہتے ہیں کہ جلد بازی میں بڑا بحران پیدا نہ کرے۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر