شہداء کے جنازے میں میرے شریک نہ ہونے پر غیرضروری تنازع کھڑا کیا گیا، صدر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بلوچستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کی نمازِ جنازہ میں شرکت نہ کرنے سے متعلق صدرِ مملکت عارف علوی نے پیغام جاری کردیا۔صدرِ مملکت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہداء کے جنازے میں میرے شرکت نہ کرنے سے غیر ضروری تنازع کھڑا کیا گیا، نفرت انگیز ٹوئٹس کی مذمت کرتا ہوں، ایسا کرنے والے ہماری ثقافت اور مذہب سے واقف نہیں۔صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے وطن کی خاطر جان قربان کی ہم ان کی توہین کیسے کرسکتے ہیں؟۔ پاکستانیوں کی طرح میں بھی ساری زندگی شہداء کا معترف رہا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کے لواحقین کے غم کا احساس ہے، جب شہداء کے گھر والے روئے تو میں بھی رویا۔ کوئی شک نہیں پاکستان ان لازوال قربانیوں کی وجہ سے ہی محفوظ ہے۔واضح رہے کہ پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان میں خراب موسم کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا تھا جس میں کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت تمام 6 افسران و جوان شہید ہوگئے تھے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر