اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) وزیر اعظم عمران خان نے تحریک لبیک کے معاملے پر اہم اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس آج شام وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں سینئر وفاقی وزراءشریک ہوں گے۔اجلا س میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ مذہبی جماعت پر پابندی کے بعد کی صورتحال پر غو ر ہو گا۔واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پر پابندی کی منظوری دے دی ہے ،پنجاب حکومت نے تنظیم پر پابندی کی سفارش کی تھی جس کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی گئی تھی۔
وزیر اعظم عمران خان نے تحریک لبیک کے معاملے پر اجلاس طلب کرلیا



