تہجد کی نماز پڑھتی ہوں اور انگلش میں قرآن بھی پڑھا: متھیرا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستانی اداکارہ و میزبان متھیرا کا کہناہے کہ وہ صلوۃ الحاجات پڑھتی ہیں اور انہوں نے انگلش میں قرآن پاک بھی پڑھا ہے۔سوشل میڈیا پر متھیرا کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ 30 سال کی عمر کے بعد جب میں نے اپنی ذات میں تبدیلی چاہی تو میں نے تہجد پڑھنا شروع کردی، میں صلوۃ الحاجات بھی پڑھتی ہوں اورمیں اپنی صلوۃ الحاجات مس نہیں کرنا چاہتی۔متھیرا نے بتایا کہ اب میرا مقصد ہے کہ میں 2 سے 3 فرض نماز بھی ادا کروں کیوں کہ سونے اور کام کرنے کی وجہ سے میں 5 وقت کی نماز نہیں ادا کرسکتی۔میزبان کا کہنا تھاکہ میں نے چیزوں کو سمجھنے کےلیے قرآن کو انگلش میں پڑھنا شروع کیا کیوں کہ یہ پڑھنا بہت ضروری ہے لیکن میری اردو اور عربی بہت کمزور ہے اس لیے میں نے قرآن پاک کو انگلش میں پڑھا۔انہوں نے مزید کہا کہ انسان کے لیے تبدیلی ضروری ہے اور ہر گزرتے وقت کے ساتھ انسان میں تبدیلی آجاتی ہے، مجھے لگتا ہے کہ اب میں ذہنی طور پر زیادہ میچور ہوں اور زیادہ سنجیدہ ہوگئی ہوں کیوں کہ میں ہر وقت 15 سال کی لڑکی تو نہیں رہ سکتی۔



  تازہ ترین   
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 3 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کیلئے مؤخر کر دی
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے 30 پولنگ سٹیشنز کے نتائج مسترد کر دیے، ری پولنگ کا مطالبہ
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر