نیب قانون غلط ہے تواسمبلی میں بل کیوں نہیں لاتے؟ سپریم کورٹ کے ریمارکس

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف درخواست کی سماعت کے موقعے پر جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے ہیں کہ اگر نیب قانون غلط ہے تو اسمبلی میں بل کیوں نہیں لاتے؟نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ ترامیم کسی آئینی شق سے متاثر نظر نہیں آ رہیں، قانون پارلیمنٹ نے منظور کیا ہے اس کا احترام بھی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بھی بتائیں کہ نیب نے ملکی معیشت میں کیا حصہ ڈالا ہے؟ سپریم کورٹ نے نیب قانون میں ترامیم پر نیب سے جواب طلب کر لیا ہے۔قومی اسمبلی نے نیب آرڈیننس میں مزید ترامیم کا بل منظور کرلیا- Geo News Urduسماعت کے موقعے پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہماری معیشت اس وقت تباہی کے دہانے پر ہے، عدالت نے مفاد عامہ کو بھی دیکھنا ہے۔جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنے گناہ معاف کرالیے، اگلی آئے گی وہ اپنے کرالے گی۔انہوں نے کہا کہ اس کیس میں اگر بنیادی حقوق متاثر ہونے کا معاملہ ہے تو سنیں گے ورنہ عدالت کا دائرہ کار نہیں بنتا۔

 



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر