مسلح افواج بہادر اور جرات مند کشمیری عوام کیساتھ کھڑی ہے: آئی ایس پی آر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان کی مسلح افواج نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج بہادر اور جرات مند کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور کشمیر کے شہداء کو ان کی عظیم قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہےکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کی حق خودارادیت کے لیے جد وجہد کی حمایت کرتے ہیں۔یوم استحصال کشمیر، 5 اگست کے بھارتی اقدامات کیخلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیاںدوسری جانب سربراہ پاک فضائیہ مارشل ظہیر احمد بابر کی جانب سے بھی ایک پیغام جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں غاصب بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ائیر چیف مارشل کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے خلاف جاری بھارتی غیر قانونی اقدامات کے خلاف عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔سربراہ پاک فضائیہ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ہم ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کی حقیقی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، کشمیریوں کے بھارتی قبضے سے آزادی کے عزم کو مزید تقویت ملے گی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر