بھارت مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ اور جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کر رہا ہے، صدر مملکت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے 5 اگست 2022ء کو یومِ استحصال کے موقع پر پیغام جاری کیا گیا ہے۔صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں، چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی یکے بعد دیگرے تین نسلوں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں، کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کا یومِ استحصال کشمیر پر پیغامصدر مملکت نے کہا ہے کہ کشمیر میں 5 اگست 2019ء سے اب تک 650 سے زائد افراد کا ماورائے عدالت قتل کیا جا چکا ہے۔یومِ استحصال کشمیر کیوں منایا جاتا ہے؟واضح رہے کہ 3 سال قبل آج کے دن (5 اگست 2019ء کو) بھارت نے ظلم و جبر کا قانون نافذ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا تھا۔آج بھارت کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں یومِ استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے۔اس موقع پر اسلام آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک کو 1 منٹ کے لیے روکا گیا اور کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کے لیے 1 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔



  تازہ ترین   
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر