عدالت فیصلے کرتی ہے، لوگوں کو جیل نہیں بھیجتی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نظرثانی درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس عمرعطابندیال نے کہاکہ عدالت فیصلے کرتی ہے، لوگوں کو جیل نہیں بھیجتی،ہم کیس چلاناچاہتے ہیں آپ کہانیاں نہ سنائیں ۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوزکے مطابق سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواستوں پرجسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ میرے بچے اور اہلیہ میرے زیرکفالت نہیں ،لندن جائیدادیں خریدتے وقت بھی اہلیہ اوربچے زیرکفالت نہیں تھے،میرے کیس میں عدالت نے تفریق سے کام لیا،لندن جائیدادوں کی کل مالیت ایف سکس کے ایک پلاٹ کے برابرنہیں ۔جسٹس فائزعیسیٰ نے کہاکہ فروغ نسیم روسٹرم پر آکر جھوٹ بولتے رہے ،آپ فروغ نسیم کیخلاف توہین عدالت کا کیس کرسکتے تھے،انہیں جیل بھیج سکتے تھے،میرے سسر کا انتقال ہو گیا اس کی کسی کوفکر نہیں ،سال 2019 میں گرمیوں کی چھٹیاں لیں ،عمران خان کی طرح میری اہلیہ نے جائیدادنہیں چھپائی ،نیازی سروسز والاکیس ایف بی آرکو نہیں بھیجاگیا ،میرے سسر کاآپریشن تھا اسی دوران ہی مجھے تکلیف دی گئی ،چاہے مجھے باہر پھینک دیں یا عزت سے رکھیں لیکن میرا کیس سنا جائے۔جسٹس عمرعطابندیال نے کہاکہ عدالت فیصلے کرتی ہے، لوگوں کو جیل نہیں بھیجتی،ہم کیس چلاناچاہتے ہیں آپ کہانیاں نہ سنائیں ،جسٹس فائزعیسیٰ نے کہاکہ انور منصور ہر روز ٹاک شوز میں آتے ہیں ، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ ٹاک شوز میں کون آتا ہے ہماراسروکار نہیں ،جسٹس مقبول باقر نے کہاکہ آپ ایف بی آر والے معاملے پر دلائل دیں ،جسٹس فائزعیسیٰ نے کہاکہ ایف بی آر نے آج تک مجھے نوٹس نہیں بھیجا۔سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیس کی سماعت پیرتک ملتوی کردی۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر