آذربائیجان کا متنازع علاقے نگورنو کاراباخ کی کئی اسٹریٹیجک چوٹیوں پر قبضے کا دعویٰ

باکو(نیشنل ٹائمز): آذربائیجان نے متنازع علاقے نگورنو کاراباخ کی کئی اسٹریٹیجک چوٹیوں پر قبضے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بدھ کے روز آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان تازہ جھڑپوں میں 3 فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ آذربائیجان نے متنازع علاقے نگورنو کاراباخ کی کئی اسٹریٹیجک چوٹیوں پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز دونوں ملکوں کے درمیان نئی کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب آذربائیجان نے کہا کہ اس کا ایک فوجی ہلاک کیا گیا ہے جبکہ کاراباخ فوج نے کہا کہ اس کے دو فوجی مارے گئے اور ایک درجن سے زیادہ زخمی ہوئے۔تاہم بعد ازاں آذربائیجان کی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک آپریشن کیا اور کاراباخ میں کئی اسٹریٹیجک چوٹیوں پر کنٹرول حاصل کر لیا۔دونوں ملکوں کی جانب سے جاری کشیدگی کے دوران روس نے آذر بائیجان پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا جبکہ یورپی یونین نے دشمنی کے فوری خاتمے پر زور دیا۔واضح رہے کہ نگورنو کاراباخ کا علاقہ باضابطہ طور پر جمہوریہ آذربائیجان کا حصہ ہے لیکن آرمینیا بھی اس علاقے پر دعویٰ کرتا ہے اور 90 کی دہائی سے اس پر قابض ہے۔آرمینیا کا مؤقف ہے کہ نگورنو کاراباخ آرمینیائی نسل کا باشندوں کا مسکن اور صدیوں سے آرمینیا کا حصہ ہے لیکن عالمی سطح پر اسے کبھی بھی آرمینیا کا حصہ نہیں مانا گیا۔30 برسوں سے جاری اس تنازع پر دونوں ملکوں کے درمیان کئی خونریز تصادم ہوچکے اور سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے جب کہ آرمینیائی قبضے کے بعد نگورنو کاراباخ سے لاکھوں آذری شہری نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر نے منظوری دے دی
خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی، پانی سر سے اوپر، فیصلے کا وقت آ گیا: وزیراعظم
پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم
فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات، 15 افسروں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم
خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر