چین نے پاکستان کو ایک سال کیلئے 2 ارب ڈالر کا قرضہ آگے بڑھا دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چین نے پاکستان کو ایک سال کے لیے 2 ارب ڈالر کا قرضہ آگے بڑھا دیا اور اب تک مجموعی طور پر چین پاکستان کو 4.3 ارب ڈالر کا قرض دے چکا ہے جس میں 2.3 ارب ڈالر تجارتی قرضے بھی شامل ہیں۔ملکی معیشت میں تقریباً تین ماہ کے بعد نمایاں بہتری کے آثار ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں، آئی ایم ایف نے قرض کیلئے دوست ممالک چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سے مالی معاونت کی یقین دہانی حاصل کرنے کی شرط رکھی تھی جسے پاکستان نے پورا کرنا شروع کر دیا ہے جس کے بعد اہم پیش رفت کے طور پر چین نے سب سے پہلے مالی تعاون کی یقین دہانی کرا دی اور پاکستان کے سکڑتے ہوئے زرمبادلہ ذخائر کو سہارا دینے کے لیے سیف ڈپازٹ کی مد میں 2 ارب ڈالرز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ درپیش اقتصادی بحران کے باعث پاکستان کو زرمبادلہ ذخائر میں کمی کاسامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق چین نے پاکستان کے لیے تین سیف ڈپازٹس ترتیب دیے ہیں اس مد میں 50؍ کروڑ ڈالرز مالیت کا پہلا سیف ڈپازٹ 27؍ جون، دوسرا اتنے ہی حجم کا سیف ڈپازٹ 29؍ جون 2022 اور تیسرا ایک ارب ڈالرز مالیت کا سیف ڈپازٹ 23؍ جولائی کو ملنے تھے۔محکمہ خزانہ نےاس امر کی تصدیق کرتےہوئے کہا کہ مذکورہ سیف ڈپازٹس ایک سالہ مدت کیلئے ہوں گے۔ چین نے 2 ارب 30؍ کروڑ ڈالرز کی کمرشل قرضوں سمیت پاکستان کی مجموعی طور پر 4؍ ارب 30؍ کروڑ ڈالرز کی قرضوں کی شکل میں مالی معاونت کی ہے تاکہ موجودہ مالی سال میں بیرونی فنانسنگ میں موجود 35؍ ارب 90؍ کروڑ ڈالرز کے فرق کو محدود کیا جاسکے۔ جب کہ آئی ایم ایف سے قرضے کی آئندہ قسط کے لیے بین الاقوامی مالیاتی ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہونے والا ہے جس کی مناسب یقین دہانی کرادی گئی ہے۔ تاہم پاکستانی حکام کواس حوالے سے باقاعدہ اعلان کا بے چینی سے انتظار ہے۔ اس کے علاوہ دوست برادر ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سے مالی معاونت کا تندہی سے انتظار ہے، اس سے مالیاتی خلاء کی مد میں 4؍ ارب ڈالرز کی تلافی ہوجائے گی اور شرح مبادلہ میں بھی استحکام آجائے گا۔



  تازہ ترین   
ہرجانہ کیس: سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا
عالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان کی معیشت میں بہتری، مہنگائی قابو میں رہنے کا اعتراف
وزیراعظم کی امریکا میں مختلف ممالک کے صدور سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
رمضان المبارک کے آغاز پر ہی مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ
باجوڑ پوسٹ پر حملہ کرنے والا دہشتگرد بھی افغان نکلا، ناقابل تردید شواہد مل گئے
محکمہ داخلہ پنجاب کی کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری
فلسطین کیلئے 12 ارب ڈالر کا اعلان خوش آئند ہے: خواجہ محمد آصف
بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا: دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر