کمزور آدمی کتنی بھی چوری کرلے وہ لندن میں فلیٹس نہیں لے سکتا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان کاکہنات ھا کہ کمزورآدمی کتنی بھی چوری کرلے وہ لندن میں فلیٹس نہیں لے سکتا،بڑاآدمی چوری کرتا ہے تو پھر پیسہ باہر لے جانا پڑتا ہے،یہاں پیسہ نظرآجاتا ہے،جب تک طاقتورشخص قانون کے تابع نہیں آئےگاملک ترقی نہیں کرسکتا،تعلیم کے بغیرکوئی قوم اوپر نہیں جا سکتی۔رحمتہ اللعالمین ﷺسکالرشپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ کوشش ہے سکالرشپ پروگرام ملک بھرمیں شروع ہو،سکالرشپ پروگرام میں وفاقی حکومت تعاون کررہی ہے۔وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ نبی پاک کی سیرت پوری دنیاکیلئے مشعل راہ ہے،نبی پاک کی تعلیمات پرعمل کرکے فلاحی معاشرے کی بنیادرکھی جاسکتی ہے،مدینہ کی ریاست میں تعلیم وانصاف کوبنیادی اہمیت حاصل رہی،سکالرشپ صرف مسلمان بچوں کیلئے ہی نہیں،سب کیلئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کاکہناتھا کہ وفاقی حکومت ہرسال 5.5 ارب روپے سکالرشپس پرخرچ کریگی،حکومت 5 سال کے دوران 28 ارب روپے سکالرشپس کی مدمیں دیگی،وفاقی حکومت ساڑھے 3 لاکھ اسکالرشپس دےگی،تمام سکالرشپس شفاف میرٹ کی پالیسی پردیئے جائیں گے۔وزیراعظم کاکہناتھا کہ کمزورآدمی کتنی بھی چوری کرلے وہ لندن میں فلیٹس نہیں لے سکتا،بڑاآدمی چوری کرتا ہے تو پھر پیسہ باہر لے جانا پڑتا ہے،یہاں پیسہ نظرآجاتا ہے،جب تک طاقتورشخص قانون کے تابع نہیں آئےگاملک ترقی نہیں کرسکتا،تعلیم کے بغیرکوئی قوم اوپر نہیں جا سکتی ،قانون کی بالادستی کی جدوجہد مشکل ہے مگر جیتیں گے منی لانڈرنگ کےذریعے ملکی رقوم بیرون ملک منتقل کی جاتی ہیں ۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر