پنجاب حکومت نےشریف خاندان کی لاہور میں رائیونڈ رہائش گاہ کی 127 کنال زمین کا انتقال منسوخ کردیا

لاہور(نیشنل ٹائمز)پنجاب حکومت نےشریف خاندان کی لاہور میں رائیونڈ رہائش گاہ کی 127 کنال زمین کا انتقال منسوخ کردیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے منسوخ کی گئی اراضی موضع مانک رائے ونڈ میں شریف خاندان کے گھر کا مرکزی حصہ ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے شریف خاندان کی رائیونڈ رہائش گاہ کی 127 کنال زمین کا انتقال منسوخ کردیا جب کہ پنجاب ریونیو ڈپارٹمنٹ نے اس زمین کا انتقال واپس پنجاب حکومت کے نام بھی کردیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ زمین مرحومہ بیگم شمیم کے نام سے پنجاب حکومت کو منتقل کردی گئی،اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔پنجاب حکومت کا دعویٰ ہے کہ شریف خاندان نے اوقاف کی زمین پر قبضہ کررکھا ہے، پنجاب ریونیو ڈیپارٹمنٹ کسی بھی وقت زمین کا مبینہ قبضہ چھڑانے کے لیے کارروائی کرسکتا ہے جب کہ پنجاب حکومت نے رائیونڈ میں زمین منسوخی کا عمل خفیہ رکھا ہوا ہے۔ دوسری طرف ذرائع شریف خاندان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت جاتی عمرہ گرانے کے لیے جعلی دستاویزات تیار کر رہی ہے، شریف خاندان نے یہ زمین 1992، 1997 اور 2015 میں خریدی تھی۔جیونیوز نے معاملے پر موقف کےلیے پنجاب حکومت سے بار بار رابطے کی کوشش کی تاہم کوئی جواب نہیں دیا گیا۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر